ایبٹ روڈ (زین مدنی ) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو لیجنڈ اداکارائیں قرار دے دیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دونوں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا۔
I get to work with these South Asian screen legends Shabana Azmi and Sajal Ali ... @Iamsajalali @AzmiShabana pic.twitter.com/QXdGUK5Tbi
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 17, 2021
جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم مام میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی، جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہوں گی۔