بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل عطیہ کرکے نئی زندگی دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق   19سالہ عائشہ پہلی بار 2019 میں دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہوئیں اور بھارت کے شہر چنئی علاج کیلئے گئی تھیں۔  عائشہ کے دل کے وال میں لیکج تھی جس کے سبب وہ لائف سپورٹ سسٹم پر زندہ تھیں۔ دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا تھا جس پر 35 لاکھ روپے کا خرچ بتایا گیا  جسے ہسپتال اور شہر چنئی میں قائم ایشوریام ٹرسٹ نے برداشت کیا۔ 
انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن کا کہنا ہے کہ عائشہ خوش قسمت ہے کہ انھیں فوری دل کا عطیہ مل گیا۔ عائشہ کو دل کا عطیہ دہلی کے رہائشی 69 سالہ ایک شخص نے کیا جو دماغی طور پر مردہ تھا۔ 
واضح رہے کہ دل کی پیوند کاری کے بعد عائشہ پاکستان واپس جانے  کیلئے تیار ہیں اور وہ فیشن ڈیزائنر بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔