ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب : چینی کی ایکس مل قیمتوں کا جائزہ، مختلف اضلاع میں نرخ سامنے آ گئے

پنجاب : چینی کی ایکس مل قیمتوں کا جائزہ، مختلف اضلاع میں نرخ سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمتوں کے جائزے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں چینی کی قیمتوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں کین کمشنر اور متعلقہ حکام نے شوگر ملوں میں چینی کے موجودہ نرخوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے مطابق بہاولپور اور رحیم یار خان کی شوگر ملوں میں چینی 147 سے 148 روپے فی کلو ایکس مل قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں قائم شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمت نسبتاً زیادہ رہی جو 150 سے 160 روپے فی کلو کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

ملتان کی شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 150 سے 155 روپے فی کلو کے درمیان رہی، جبکہ فیصل آباد میں یہ قیمت 152 سے 155 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ کی شوگر ملوں میں چینی 160 سے 164 روپے فی کلو ایکس مل قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

کین کمشنر کے مطابق لاہور میں چینی کی ایکس مل قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو کے درمیان ہے، جبکہ سرگودھا میں چینی 155 سے 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ راولپنڈی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شوگر ملوں کی ایکس مل قیمت 158 سے 165 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹس میں چینی کی ریٹیل قیمت 147 سے 166 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔