ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلہ

پنجاب حکومت کا تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے تعلیمی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سکول مینجمنٹ کونسل (ایس ایم سی) پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس پالیسی کی باقاعدہ منظوری دی گئی، کابینہ فیصلے کے تحت پنجاب بھر میں سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024 نافذ کی جائے گی، جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد ہی مجوزہ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ نئی پالیسی کے نفاذ سے سکول سطح پر شفافیت اور یکسانیت آئے گی اور انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نئی ایس ایم سی پالیسی کے تحت سکولوں کے مالی و انتظامی امور میں نگرانی کا نظام بہتر ہوگا، فنڈز کے استعمال، فیصلوں اور دیگر انتظامی معاملات کے لیے واضح قواعد متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے بے ضابطگیوں میں کمی آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے انتظامی فیصلے سکول سطح پر ہی ممکن ہو سکیں گے، جس سے تاخیر کا خاتمہ ہوگا۔

پالیسی کے نفاذ سے بنیادی انفراسٹرکچر، صفائی، فرنیچر اور دیگر ضروریات پر فوری توجہ دی جا سکے گی، جبکہ ذمہ داریوں کے واضح تعین سے کارکردگی کا بہتر جائزہ لینا ممکن ہوگا۔ تمام سرکاری سکول ایک ہی پالیسی کے تحت انتظامی امور انجام دیں گے، جس سے تعلیمی نتائج میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بہتر انتظام اور وسائل کے درست استعمال سے اساتذہ کو انتظامی امور سے معاونت ملے گی اور وہ اپنی تدریسی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔