ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں موسلا دھار بارش؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی

ملک بھر میں موسلا دھار بارش؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی 
بدھ (رات)   موسم  کی   صورتحال کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی/وسطی  خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے  اس دوران  موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔  ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہے گا۔   
جمعرات کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی/وسطی  خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران  موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے  ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہے گا۔   
اسلام آباد: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان  ہے ۔اس دوران    موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
خیبرپختونخوا    دیر،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،خیبر،  باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،   مردان،صوابی،  نوشہرہ،پشاور،ہنگو،اورکزئی،کرک،کرم ،  کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  اس دوران     ایبٹ آباد، ہری پور،   مردان،صوابی،  نوشہرہ  اور پشاور میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب  کے راولپنڈی،مری، گلیات،  اٹک،چکوال،  تلہ گنگ، گجرات،  جہلم، منگلا ، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔  اس دوران خطہ پوٹھوہار ، گجرات،  گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال،  لاہور اور شیخوپورہ میں  موسلادھار بارش بھی  متوقع ہے ۔جبکہ شام/رات میں ،   سرگودھا،  میانوالی، بھکر،خوشاب، چنیوٹ ، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ 
بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔  شام/را ت میں بارکھان،  ژوب   ، موسی ٰ خیل  اورخضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے   کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش    جبکہ کشمیر میں     موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

انتباہ:آج (رات)  اور 20 اگست کے دوران    موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور  کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ۔اس دوران  کشمیر ،   مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا  بھی خطرہ ہے ۔   خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ  ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران راولپنڈی، اسلام آبادمیں اکثر مقامات پر جبکہ خطہ پوٹھوہار،   شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر  میں  کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  اس دوران موسلادھار بارش بھی  ہوئی۔ ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (کچہری 147، شمس آباد 127، پیروَدھائی 123، چکلالہ ایئرپورٹ،  نیو کٹاریاں 121، گوالمنڈی 115)، اسلام آباد (بوکرا 104، گولڑہ 100، زیرو پوائنٹ 99، سیدپور 95، ایئرپورٹ 02)، جہلم 65، لاہور (ایئرپورٹ 55)، گوجرانوالہ 39، نارووال 36، منڈی بہاؤالدین 30، گجرات 23، اٹک 09، سیالکوٹ (سٹی 08، ایئرپورٹ 02)، مری 08، خیبر پختونخوا: تخت بھائی 22، پاڑاچنار 04، بالاکوٹ 03 اور مالم جبہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:     نوکنڈی 46، دالبندین45،سبی دادو اور چلاس میں 43ڈگری سینٹی جن گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔