شہباز علی: ہاکی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج اہم میچ میں آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے یہ مقابلہ انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
دو میچز کے بعد بھارت کے 3 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کے پاس ایک پوائنٹ موجود ہے۔ پاکستان ٹیم کے لیے بھارت کے خلاف کامیابی اگلے مرحلے میں رسائی کی امید برقرار رکھنے کے لیے اہم ہوگی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ابوبکر محمود نے پاک بھارت میچ سے قبل قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
ادھر سابق اولمپئنز کی بڑی تعداد بھی روایتی حریفوں کے درمیان اہم میچ دیکھنے کے لیے ہالینڈ پہنچ گئی ہے۔