سٹی42: کراچی میں آج بیشتر علاقوں میں سو ملی میٹر سے زیادہ بارش برس جانے اورآج بدھ کے روز اس سے بھی زیادہ بارش برسنے کی فورکاسٹ کو لے کر سندھ حکومت نے کراچی میں عام تعطیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے منگل کی رات ساڑھے دس بجے کے بعد کراچی میں تمام صورتحال اورآج بارش کے متعلق پیش گوئیوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد آج بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی کے عوام کو بارش کے موسم میں گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
مراد علیشاہ نے کہا، کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے، عام تعطیل کی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو،۔
بارش/ سکول کالج، یونیورسٹیاں بند
کراچی میں کل تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کو کل چھٹی کا حکم پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔
سیکریٹری سکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی نے اسکول بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن شہاب قمر نے کالجز بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔
ترجمان این ای ڈی فروا حسن نے بتایا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تمام کیمپس کل بند رہیں گے۔
ملحقہ کیمپس اور این ای ڈی کے تھر انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں تعطیل رہے گی۔
بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری بھی کل بند رہے گی۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی موجودہ بارشوں کی پیش نظر کل بند رہے گی۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی کل شیڈول تمام کلاسز آن لائن کردی گئی ہیں۔
جناح میڈیکل یونیورسٹی کل بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں سمسٹر بریک جاری ہے۔
سیکٹریری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ز نے آج بتایا کہ موسم کے پیش نظر جامعات کے وائس چانسلرز یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں،
جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کے لئے سینٹ سے مختص نشست پر 20 اگست کو ہونے والے انتخابات ملتوی
بدھ 20 اگست کو ہونے والےضمنی انتخابات غیر متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظرملتوی کردیئے گئے
انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ترجمان
حالیہ طوفانی بارشیں/ جامعات