ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصیر آباد :قابل اعتراض پارٹی کیس میں گرفتار تمام ملزمان عدالت سے رہا

نصیر آباد :قابل اعتراض پارٹی کیس میں گرفتار تمام ملزمان عدالت سے رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نصیر آباد کے علاقے میں ہونے والی مبینہ قابل اعتراض پارٹی کیس میں گرفتار کیے گئے تمام افراد کو عدالت نے رہا کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے سٹوڈیو مالک جانان سندھو سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا تھا۔گرفتار افراد میں ٹرانس جینڈر عشال اور عروج بھی شامل تھیں، جن پر پارٹی میں ڈانس کرنے کا الزام تھا۔
دیگر ملزمان میں سٹوڈیو کا سویپر محمد علی اور ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والا شاہد شامل تھے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید تفتیش کے بعد کیس کی نوعیت اور قانونی پہلوؤں پر پیش رفت متوقع ہے۔