ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر، اعلان کر دیا گیا

دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر، اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی حکومت نے دیت کی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

 وفاقی وزات خرانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی  ہے ، یہ دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر مقرر کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح  رہے کہ پاکستان میں اسلامی شریعت کے تحت اگر کوئی شخص قتل یا جسمانی نقصان کا مرتکب ہو اور مدعی اس کے خلاف قصاص (بدلے کے طور پر سزا) نہ لینا چاہے تو وہ "دیت" کے تحت معاوضہ وصول کر سکتا ہے۔ دیت کی رقم ہر سال چاندی کے نرخ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔

دیت کی رقم کے  اہم نکات درج ذیل ہیں:
یہ رقم شرعی قوانین کے تحت غیر ارادی قتل یا نقصان کی صورت میں جرمانہ یا مالی معاوضہ کے طور پر دی جاتی ہے۔

دیت کی رقم کا تعین چاندی کے وزن (30,630 گرام) کی موجودہ مالیت کے مطابق ہوتا ہے، جو ہر سال مہنگائی اور مارکیٹ ریٹ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔
اس رقم کا اطلاق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ہوگا جہاں فریقین دیت پر رضامند ہوں۔