شملہ پہاڑی،مزدا کی شہری کی گاڑی کو ٹکر،روکنے پر ٹریفک کانسٹیبل کو کچل ڈالا

ٹریفک کانسٹیبل،شملہ پہاڑی،مزدا ٹکر،سی ٹی او منتظر مہدی،سٹی42
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شملہ پہاڑی کے قریب افسوناک واقعہ،منی مزدا ڈرائیور نے ڈیوٹی دینے والے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا، 26 سالہ ٹریفک اسسٹنٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار  کر لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق شملہ پہاڑی کے قریب شہری کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے منی مزدا کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا ،واقعہ میں فرائض سر انجام دینے والا ٹریفک اسسٹنٹ محمود احمد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، اطلاع ملنے پر سی ٹی او منتظر مہدی سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 ٹریفک اہلکار کی میت پوسٹمارٹم کے بعد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پہنچائی گئی جہاں شہید ٹریفک اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس پی ہیڈکوارٹرز عبداللہ لک اور ایس پی سکیورٹی صاعد عزیز سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 اس موقع پر شہید محمود احمد کو پولیس بینڈ کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی ،شہید ٹریفک کانسٹیبل محمود احمد شان کالونی شاہدرہ کا رہائشی تھا جس کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، سوگواران میں شہید کی بیوہ اور 2ماہ کی بچی شامل ہیں ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقہ شکر گڑھ روانہ کر دی گئی ۔