دورِ شہوار: کراچی میں غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کا کاروبار بے نقاب ہوگیا ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی اہم کارروائی میں ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتارلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سید جہانزیب شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہےملزم کے قبضے سے 1.45 بلین ایرانی ریال برآمد ہوئے ہیں جبکہ موبائل فونز سے غیر قانونی کاروبار کے شواہد مل گئےملزم کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 29/2026 درج کرلی گئی ہےکیس کی مزید تفتیش جاری جبکہ کراچی میں غیر قانونی کرنسی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔