ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ملائشیا تعلقات 2019 میں اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، ہائی کمشنر

پاک ملائشیا تعلقات 2019 میں اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، ہائی کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر بن مزالان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا دیرینہ مشترکہ تاریخی ورثہ رکھتے ہیں، جبکہ 2019 میں دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا گیا۔

ملائشیا کے 69ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر  داتو محمد اظہر بن مزالان نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ملائشیا میں مقیم ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء ملائشیا میں زیر تعلیم ہیں اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی جسٹس عبدالحمید اس کمیٹی کے رکن تھے جس نے ملائشیائی آئین کو حتمی شکل دی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملائشیا جنوب مشرقی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ ملائشیا کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اس کی قیادت کی پیش بینی کی عکاس ہے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔ ملائشیا کے فنکاروں نے روایتی موسیقی اور رقص پیش کیا، جسے شرکاء نے پسند کیا۔