ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیق، 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیق، 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے کمیٹی کے کنوینر سیکریٹری پٹرولیم حامد یعقوب شیخ ہوں گے جبکہ سیکریٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور اسپیشل سیکریٹری خزانہ قمر سرور عباسی ممبران ہوں گے۔

نائب وزیراعظم نے نوٹیفکیشن کی تصویر ایکس پر جاری کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گی۔