ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی غیر ملکی ایئرلائنز نے پروازیں معطل کر رکھی ہیں، تاہم حالات میں بہتری کی امید کے پیش نظر بعض کمپنیوں نے دبئی سمیت دیگر مقامات کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برٹش ایئرویز نے 4 نومبر سے دبئی کے لیے بکنگ شروع کردی ہے اور ابتدائی طور پر سردیوں کے دوران روزانہ ایک پرواز چلانے کا منصوبہ بنایا ہے ترکش ایئر لائنز نے دمشق، بیروت، عمان، دبئی اور ابوظہبی کے لیے پروازیں بحال کردی ہیں، تاہم تہران کی پروازیں تاحال معطل ہیں۔
Wizz Air کی بکنگ کے مطابق دبئی کے لیے پروازیں 25 اکتوبر جبکہ ابوظہبی کے لیے 27 اکتوبر سے بحال کرنے کی تیاری ہے دوسری جانب ایئر فرانس نے دبئی کی پروازیں 13 اکتوبر تک، جبکہ Lufthansa، Eurowings اور SWISS نے 24 اکتوبر تک دبئی کی سروس معطل رکھی ہے۔ Eurowings نے یکم نومبر سے دبئی کی پروازیں بحال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سنگاپور ایئر لائنز، KLM، آئی ٹی اے ایئرویز اور ایئر بالٹک نے بھی دبئی کے لیے اپنی بعض پروازیں 24 اکتوبر تک معطل رکھی ہیں فلپائن ایئر لائنز کی دبئی پروازیں 2 اکتوبر تک معطل ہیں، جبکہ ایئر آستانہ نے دبئی کی پروازوں کی معطلی میں کم از کم 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات کے مطابق پروازوں کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں۔