ویب ڈیسک: یورپی یونین نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ خطاب کے دوران ’EU Kids Act‘ نامی مجوزہ قانون کا اعلان کیا۔
یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بچوں کو ان کے بچپن سے محروم کر رہی ہیں، جسے مزید برداشت کرنا ممکن نہیں مجوزہ قانون میں بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے عمر کے لحاظ سے 3 مختلف درجے تجویز کیے گئے ہیں۔
قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ 13 سے 15 سال کی عمر کے بچے ذاتی اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے اسی طرح 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نقصان دہ الگورتھم سے تحفظ اور ’سیف ڈیزائن‘ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔