ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں تک درسی کتب کا نیاء نصاب تیار کیا جارہا ہے: صوبائی وزیر تعلیم

 پانچویں تک درسی کتب کا نیاء نصاب تیار کیا جارہا ہے: صوبائی وزیر تعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم نئے سلیبس کو تاحال منظرعام پر نہ لائے جانے کے باعث درسی کتب کی بروقت دستیابی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نیا نصاب متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک نئے سلیبس کو ماہرین تعلیم اور پبلشرز کے لیے پبلک نہیں کیا گیا۔ ماضی میں نئے نصاب کے نفاذ سے چند ماہ قبل اسے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جاتا تھا جبکہ نصاب کی تیاری اور نفاذ سے پہلے مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے بھی رائے لی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پانچویں جماعت تک کے نئے نصاب کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بیشتر نجی سکولوں میں دسمبر میں امتحانات کے بعد جنوری سے نئی جماعتوں کا آغاز کردیا جاتا ہے، جس میں اب صرف تقریباً 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

پبلشرز کے مطابق انہیں پانچویں جماعت تک کا نیا نصاب ابھی تک فراہم نہیں کیا جاسکا۔ نئے سلیبس کی فراہمی کے بعد درسی کتب کی تیاری اور چھپائی کے لیے تقریباً 3 ماہ درکار ہوتے ہیں، اس لیے نصاب فوری فراہم نہ کیا گیا تو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں کے بحران کا خدشہ ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق نرسری سے پانچویں جماعت تک درسی کتب کا نیا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، تاہم نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کے لیے درسی کتب سو فیصد دستیاب ہوں گی۔