ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلرز کے بعد تیل کمپنیوں کا بھی مارجن میں اضافے کا مطالبہ

ڈیلرز کے بعد تیل کمپنیوں کا بھی مارجن میں اضافے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ڈیلرز مارجن کے بعد تیل کمپنیوں نے اپنے مارجن میں اضافے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلرز کا مارجن بڑھنے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی اپنے مارجن میں فوری اضافے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیئرمین اوگرا کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبات پیش کیے ہیں۔

جس میں کہا گیا کہ ستمبر 2023 کے بعد سے آئل کمپنیوں کے مارجن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ اگست میں ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، کمپنیوں کے مارجن میں 1 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ عمل درآمد کا منتظر ہے۔

کونسل کا کہنا تھا کہ مارچ 2026 سے کمپنیوں کے 66 ارب روپے کے پرائس کلیمز زیر التوا ہیں، جو پٹرول کے 5 درآمدی کارگوز کی رقم کے مساوی ہیں۔

کمپنیوں نے کہا کہ وہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سپلائی چین کے مسائل پہلے سے موجود ہیں، اور اگر مالی حالت کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی تو اس کی ذمہ داری آئل کمپنیوں پر نہیں ہوگی۔

او سی اے سی نے اپیل کی ہے کہ زیر التوا کلیمز کی تصدیق کا عمل فوری مکمل کر کے واجبات ادا کیے جائیں اور معاملے کے حل کے لیے چیئرمین اوگرا کے ساتھ فوری ملاقات کرائی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer