عثمان خادم: جماعت اسلامی کا مال روڈ چیئرنگ کراس پر 33 روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا، دھرنا ختم ہونے کے بعد کیمپ، کنٹینرز اور کرسیاں ہٹا دی گئیں جبکہ کارکنان بھی گھروں کو روانہ ہوگئے۔
جماعت اسلامی نے دھرنے کے دوران پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف مطالبات پیش کیے تھے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گزشتہ روز دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کارکنان کو اپنے اپنے یونین کونسلز میں جا کر آگاہی مہم چلانے اور ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کے کارکنان آج اور کل ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے اپنی یونین کونسلز میں ریلیاں نکالیں گے۔ پارٹی کی جانب سے آئندہ 5 روز تک لاہور میں دھرنا نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو سکھر اور ملتان سے کارکنان ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچیں گے، جہاں کارکنان کے جمع ہونے کے بعد انہیں جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔