ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکولوں میں تدریس کے دوران اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی 

اسکولوں میں تدریس کے دوران اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی؛محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تدریس کے دوران اساتذہ کے موبائل فون استعمال کا سخت نوٹس لے لیا۔

تدریسی عمل کے دوران موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے تعلیمی عمل متاثر ہوتا ہے، تاہم حقیقی سرکاری ضرورت یا ہنگامی صورتحال میں موبائل استعمال کی اجازت ہو گی۔

محکمہ تعلیم نے اسکول سربراہان کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ تدریسی عمل کی انتظامی سربراہان کی جانب سے کڑی نگرانی کی جائے گی۔

بلا ضرورت موبائل استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی، جبکہ تدریس کے دوران موبائل استعمال پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔