عرفان ملک:جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کا جامع سکیورٹی پلان مؤثر انداز میں نافذ کر دیا گیا ہے۔
مساجد اور بارگاہوں پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔
کھلے مقامات پر منعقد ہونے والے جمعہ اجتماعات کو بھی سکیورٹی پلان میں شامل کیا گیا ہے۔
اہم مساجد، عبادت گاہوں اور حساس مقامات پر پولیس کی مؤثر نگرانی جاری ہے، جبکہ نماز جمعہ کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اور چیکنگ کا مؤثر نظام فعال ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پرامن عبادت کا ماحول یقینی بنانا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔