ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی مالیاتی منڈی میں سونے کی قیمت نے اچانک تیزی اختیار کرلی، گزشتہ سیشن میں چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد قیمتی دھات کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2.3 فیصد بڑھ کر 4,360 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ دسمبر میں ترسیل کے لیے سونے کے معاہدے 4,399 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونے کی قیمت میں اس اچانک اضافے کی اہم وجوہات میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع گراوٹ شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں کمی سے سونے کی قیمت پر موجود دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں تبدیلی کے بعد عالمی مالیاتی منڈی میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار سونے کی جانب دوبارہ متوجہ ہو رہے ہیں۔