ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات کا آغاز

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض:    پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے، جن میں 80 لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کریں گے۔

پہلی ٹرم میں کلاس اول سے ہشتم تک کے طلبہ کے امتحانات لیے جا رہے ہیں۔

امتحانات کی مانیٹرنگ کیلئے پیکٹا نے ڈسٹرکٹ وائز افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، جبکہ فرسٹ ٹرم امتحانات کیلئے پیکٹا سوالیہ پرچے فراہم کرے گا۔

تمام سرکاری سکول پیکٹا کے آفیشل سوالیہ پرچوں پر امتحانات لینے کے پابند ہوں گے۔

فرسٹ ٹرم امتحانات آئندہ 10 روز تک جاری رہیں گے۔