افشاں رضوان:شہر کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور عملی فروخت کے درمیان واضح فرق برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو مقررہ نرخ سے زائد قیمتیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔
مارکیٹ میں آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے کلو مقرر ہے جبکہ یہ 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کا سرکاری نرخ 170 روپے مقرر ہونے کے باوجود 250 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ ملکی ٹماٹر کی سرکاری قیمت 160 روپے کے مقابلے میں بازار میں 290 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔
اسی طرح لہسن کا سرکاری نرخ 280 روپے مقرر ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں 390 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک کی سرکاری قیمت 320 روپے جبکہ بازار میں 400 روپے کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔ بھنڈی 180 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 250 روپے، کریلا 190 کے بجائے 260 روپے اور ٹینڈے 170 روپے کے مقررہ نرخ کے مقابلے میں 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اروی کی سرکاری قیمت 70 روپے مقرر ہے لیکن بازار میں 120 روپے کلو میں فروخت جاری ہے، جبکہ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 250 روپے اور اوپن مارکیٹ میں قیمت 290 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پھلوں میں بھی سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ انگور کی سرکاری قیمت 560 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں 700 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ آڑو 300 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 380 روپے اور سیب 350 روپے کے بجائے 400 روپے کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ کیلے کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں 200 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ امرود کی سرکاری قیمت 180 روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 290 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔