ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ سات روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسی عرصے میں پیٹرول بھی فی لیٹر 20 روپے مہنگا کیا گیا۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات بڑھنے اور ان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔