ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 سالہ بچہ 14 گھنٹے مسسلسل ہوم ورک کرنے پر ہسپتال پہنچ گیا

11 سالہ بچہ 14 گھنٹے مسسلسل ہوم ورک کرنے پر ہسپتال پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین میں ایک 11 سالہ بچہ 14 گھنٹے مسلسل سکو ل کا ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ چین کے شہر چانگشا میں 11 سالہ بچے کی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوم ورک کرنے پر طبیعت بگڑ گئی اور اسے اسپتال لے جانا پڑ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلسل پڑھنے کی وجہ سے رات 11 بجے کے قریب بچے کو گھبراہٹ، تیز سانسیں، چکر، سر درد اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہوئی۔ والدین فوراً گھبرا گئے اور اسے اسپتال لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق والدین کی جانب سے بچے پر مسلسل ہوم کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ مسلسل دباؤ اور 14 گھنٹے تک ہوم ورک کرنے کی وجہ سے بچے کو سانس کا مسئلہ ہوا جس کے بعد بچے کو فوری طور پر آکسیجن لگائی گئی۔

چانگشا سینٹرل اسپتال کے مطابق اگست کے مہینے میں صرف بچوں کے ایمرجنسی وارڈ میں 30 سے زائد بچے انہی علامات کے ساتھ لائے گئے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجوہات تعلیمی دباؤ، امتحانات کا خوف اور موبائل فون کا زیادہ استعمال ہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر چین کے تعلیمی نظام، جہاں مشکل امتحانات اور ان میں پاس ہونے کی ٹینشن کی وجہ سے کئی بچے ذہنی و جسمانی طور پر شدید مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، پر سوالات اٹھا رہا ہے۔