ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا

 لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2  کے نتائج کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال امتحانات میں ایک لاکھ 80 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔نتائج کے مطابق 70 فیصد لڑکیوں نے شاندار رزلٹ حاصل کیا جبکہ 40 ہزار سے زائد لڑکے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکام رہے

 چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس برائے تعلیمی بورڈز مزمل محمود نے نتائج کے تجزیے کے دوران بتائی۔سائنس مضامین میں 76 فیصد سے زائد طلبہ کامیاب ہوئے، جب کہ آرٹس گروپ کی صورتحال تشویشناک رہی۔ آرٹس میں 24 ہزار امیدواروں میں سے صرف 6 ہزار طلبہ کامیاب ہو سکے۔

مزمل محمود کا کہنا تھا کہ آرٹس گروپ کے طلبہ کی ناکامی کی بڑی وجہ ریاضی اور انگریزی مضامین میں کمزور کارکردگی ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ آرٹس کے طلبہ پر بھی ویسی ہی توجہ دیں جیسی سائنس کے طلبہ کو دی جاتی ہے، تاکہ مجموعی تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
 لاہور بورڈ نے تمام نتائج اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے ہیں اور امیدوار بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر آن لائن اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات نے نتائج کی تفصیلات جاری کیں۔کپس کالج شیخوپورہ کی طالبہ خدیجہ طاہرہ نے 1159 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کنیئرڈ کالج کی ملیحہ خان نے 1157 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب کالج فار گرلز قصور کی حرم عرفان نے 1156 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کپس کالج شیخوپورہ کے محمد تنویر اور پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ کے محمد شبان نے بھی 1156 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن میں شراکت داری کی۔