اکتوبر، نومبر میں بڑا بحران آئے گا،فوادچودھری 

فواد چوہدری،تحریک انصاف،الیکشن، مہنگائی ،سٹی42
کیپشن: Fawad chaudhary,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہناہے کہ ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے، انتخابات کا معاملہ صرف تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہے، ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں فوادچودھری نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں ،ان کے فیصلوں کی کوئی اہمیت اور حیثیت نہیں ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر15 روپے مزید مہنگا ہو گیا، پاکستان میں اب گندم کا بحران بھی پیدا ہو گیاہے، 3 لاکھ لوگ پاکستان میں نوکریوں سے محروم ہو چکے ہیں، ایک طرف مہنگائی اوپر جارہی دوسری طرف نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پانی پلوں سے گزر چکا ہے، اکتوبر، نومبر میں بڑا بحران آئے گا، ان کا اکنامک ایجنڈا ہے کیا جس پر بات چیت ہو، ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، فساد کے بغیر ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ہم اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں، فوادچودھری نے کہاکہ ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے ہیں۔