سکول کی لفٹ میں خاتون ٹیچر کی موت ، وجہ کیا بنی؟

woman teacher death in school lift
کیپشن: woman teacher death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکولوں میں اکثر ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ والدین بھی خوف زدہ ہوجاتے ہیں، تعلیمی اداروں میں جہاں سہولیات دی جارہی ہیں وہیں حادثات بھی رونما ہورہے ہیں، ایک ایسا افسوس ناک واقعہ  پیش  آیا جس میں خاتون سکول ٹیچر جان کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کےمطابق خاتون سکول ٹیچر کی ہلاکت کا واقعہ بھارت کے شہر ممبئی کے ایک سکول میں پیش آیا، سکول کی لفٹ کے دروازے میں پھنسنے سے ہلاک ہوگئیں۔ مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ 26 سالہ سکول ٹیچر جینیل فرنینڈس چھٹی منزل سے دوسری منزل پر قائم سٹاف روم میں جانے کے لیے لفٹ استعمال کر رہی تھیں کہ لفٹ کا دورازہ بند ہوگیا اور وہ دروازے کے بیچ میں پھنس گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، سکول انتظامیہ نے پولیس کا بتایا کہ ساتھی اساتذہ نے ٹیچر کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں باہر  تو نکال لیا لیکن وہ شدید زخمی ہو گئیں تھی۔ ٹیچر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer