(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو پیر کے روز الیکشن کمیشن میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور ان کی کابینہ کے ممبران ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں،خلاف ورزیوں کا الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق جلسوں میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، معاملے پر اجلاس بھی طلب کر لیا، خصوصی اجلاس 19 ستمبر کو دو بجے ہو گا، اجلاس میں مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔