ھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ نے اگلا ایشیا کپ پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کرانے کا بھی کہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا بیان کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر دیا۔جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کیا ہے۔