ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم شدید سرد رہنے کا امکان

موسم شدید سرد رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کردی ۔ 

 آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہےگا ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ آج  اسکردو منفی06،لہہ منفی04، بابوسر، گوپس اور گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے  ۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان  ہے ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع کی جارہی ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے  ۔

       کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان  ہے ۔