ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف سمیت تمام ملزم بری

 آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف سمیت تمام ملزم بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے آشیانہ اقبال کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر 10 ملزموں کو ریفرنس سے بری کردیا، شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس 2018 میں دائر کیا گیا تھا جس میں بیورو کریٹس بھی نامزد تھے۔

  عدالت نے اس ریفرنس میں جن تمام ملزموں کو بری کیا ان میں شہباز شریف کے علاوہ فواد حسن فواد، احد چیمہ، شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر، اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں اس کے علاوہ عدالت دو مرکزی ملزم ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو پہلے ہی ریفرنس سے بری کرچکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی،نواز شریف نے بازی پلٹ دی

 خیال رہےکہ آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب نے کہا تھا کہ 16 ہزار غریب شہریوں نے اس میں 61 کروڑ روپے جمع کرائے تھے، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔