ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار

پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے، سکول عمارتوں کی مضبوطی اور استحکام چیک کیا جائے گا ۔ 

نجی سکولوں کی جانچ کیلئے تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ کی تجویز دی گئی ہے۔ آزاد انجینئرنگ فرم کو ذمہ داری سونپنے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ پنجاب بھر میں یکساں انداز میں سروے کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 

لاہور میں 3500 نجی سکولز رجسٹریشن کے دائرے میں شامل ہیں۔ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ جاری کرے گا۔ سکول رجسٹریشن اور توسیع کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ 

مراسلے کے مطابق بیشتر نجی سکول رہائشی عمارتوں میں قائم ہونے کا انکشاف، کئی عمارتیں ادارہ جاتی مقاصد کیلئے منظور شدہ نہیں، متعدد عمارتوں کے نقشے اور اسٹرکچرل ریکارڈ دستیاب نہیں۔ بلڈنگ سیفٹی کیلئے جامع اسٹرکچرل جائزے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عمارتوں کی ڈسٹرکٹیو اور نان ڈسٹرکٹیو ٹیسٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔ 

تکنیکی جانچ سے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے فوری پالیسی فیصلہ طلب کیا گیا ہے۔ مراسلہ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ سی ای او ڈی ای اے لاہور کے خط کی روشنی میں مراسلہ ارسال کردیا گیا۔