ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپلائی خدشات کے پیش نظر پاکستان نے پیٹرولیم ذخائر محفوظ کر لیے

سپلائی خدشات کے پیش نظر پاکستان نے پیٹرولیم ذخائر محفوظ کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے ممکنہ سپلائی خدشات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر یقینی بنا لیے ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں توانائی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق جون کیلئے 446 میٹرک ٹن خام تیل ذخیرہ کیا گیا ہے، جبکہ 201 میٹرک ٹن ڈیزل کا بھی انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح مقامی پیداوار کے ذریعے 98 میٹرک ٹن پیٹرول حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 دنوں کیلئے JP-8 فیول کے ذخائر بھی رکھے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ جون کیلئے 18 میٹرک ٹن ایل پی جی کا بندوبست بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے بعد پاکستان توانائی کے شعبے میں طویل المدتی حکمتِ عملی پر کام کرے گا تاکہ مستقبل میں ایسے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔