ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان؛ گلستان بازار میں دھماکہ، 4 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان؛ گلستان بازار میں دھماکہ، 4 افرادجاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےگلستان بازار میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، جس کی زد میں آکر 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، جس کی وجہ سے ایف سی قلعہ کی دیوار کو بھی نقصان پہنچایا، دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں اور کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔ 

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسیز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،گلستان سیکورٹی فورسیز  جائے وقوع پر موجود، شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ 

دوسری جانب سریاب روڈ پر فائرنگ کا بھی ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ حجام کی دکان پر کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک حجام جاں بحق ہوا۔ 

پولیس نے بتایا کہ حجام کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔ فائرنگ کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔