فنی تعلیم کے طلبا کیلئے اچھی خبر

فنی تعلیم کے طلبا کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) فنی تعلیم کے طلبا کے لئے خوشخبری، بغیر امتحان دیئے اگلی کلاسوں میں پروموٹ کر دیئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق محکمہ صنعت نے پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے زیرتعلیم طلبا کے تمام امتحانات کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ملتوی کردیئے ہیں۔

فنی تعلیم کے تمام طلبا کو بغیر امتحان دیئے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کی پالیسی اگلے ایک دو روز میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کورنا وائرس کے باعث پنجاب میں رواں سال نویں اور انٹرمیڈیٹ کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا، نہم جماعت کے طلبا کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔ جس سے صوبے کے 41 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے۔ تاہم سپلمنٹری اور کمپوزٹ سمیت 3 سپیشل کیٹیگریز میں شامل 1 لاکھ 19 ہزار طلباء سے امتحان لینے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔

واضح رہے پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 15 ہزار446، سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، گلگت بلتستان میں 540،اسلام آباد میں 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 112 کیس رپورٹ ہوئے۔