وزیر ریلوے شیخ رشید کا عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید کا عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مسافروں کیلئے خوشخبری، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں ڈی ریلمنٹ کے واقعے کے بعد افسران نہیں، وہ خود ٹریک کے معائنے کیلئےجائیں گے اور معاملے کو جلد حل کریں گے، عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے جبکہ کل سے خیبر ایکسپریس، جعفر  ایکسپریس، پاک بزنس اور تیزگام کو کینٹ اسٹیشن پر سٹاپ دیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نئی ٹرینیں چلانے سے مسافروں میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا اور پانچ ارب روپے سے زائد کمائے ہیں، پندرہ جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم لاہور سے کریں گے، ریلوے کی بحالی ملک کی خوشحالی ہے۔ ریلوے کے پراجیکٹ سی پیک میں جارہے ہیں اس لئے اس کیخلاف سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہنگائی کے ذمہ دار 40 سال کے ڈکیت ہیں، عمران خان ان کی گندکی صاف کررہے ہیں، چاہتے تو ان کے کچرے پر ڈبہ رکھ دیتے لیکن صفائی کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں کو تو چھٹی والے دن ضمانت مل جاتی ہے، مجھے تو ماں کے جنازے میں شرکت کے لئے ضمانت نہیں ملی تھی، شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کوعید کے بعد نکلنے دیں، پتہ چل جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer