محمد عثمان :اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں، تاکہ شہری اپنے قریبی مقامات پر نماز ادا کر سکیں۔
اہم مقامات اور نماز کے اوقات درج ذیل ہیں:فیصل مسجد – صبح 7:30 بجے,گولڑہ شریف دربار مسجد – صبح 7:30 بجے,جامع مسجد شمس العارفین (جی نائین تھری) – صبح 7:45 بجے,مرکزی امام بارگاہ (جی سکس) – صبح 7:45 بجے,جامع مسجد تقوی (جی سکس فور) – صبح 6:30 بجے,جامع مسجد المجاہد (جی نائن ون) – صبح 7:15 بجے,مرکزی جامع مسجد الحرا (سیکٹر جی سیون ٹو) – صبح 7:30 بجے,جامع مسجد زہراء (سی ڈی اے کالونی، شاہین مارکیٹ آئی ٹن ون) – صبح 7:30 بجے شامل ہیں۔
جامع مسجد سیدنا حسن (سیکٹر جی 9/4) – صبح 8:00 بجے،جامع مسجد مدنی، ڈھوک نور خان مین مری روڈ – صبح 7:30 بجے،جامع مسجد مدنی، سٹریٹ نمبر 12، سیکٹر F-6/3 – صبح 7:30 بجے،جامع مسجد اقصیٰ، ایم این اے ہاسٹل، سیکٹر G-5/1 – صبح 7:30 بجے،جامع مسجد المصطفی، G-7/4 – صبح 8:00 بجے،جامع مسجد المجتبی، پریس کالونی، سیکٹر G-7/4 – صبح 8:00 بجے،جامع مسجد طیبہ (جی سیون تھری ٹو) – صبح 7:15 بجے،جامع مسجد اثنا عشری و امام بارگاہ (جی سکس ٹو) – صبح 7:30 بجے،جامع مسجد عشرہ مبشرہ (جی ایٹ ٹو) – صبح 7:15 بجے،جامعہ مسجد الفرقان (سیکٹر ای سیون) – صبح 7:30 بجے شامل ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نماز کے دوران سیکیورٹی اقدامات اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں تاکہ عیدالفطر کی عبادت محفوظ اور منظم طریقے سے ادا کی جا سکے۔