ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی  کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ انتہائی افسوس ناک ہے، سپریم کورٹ بار

پی ٹی آئی، اس کی اتحادی جماعتوں سمیت  کسی کو بھی اپنے غیر معقول اقدامات سے دہشت گردوں کو کوئی موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے

Supreme Court Bar Association, Pakistan's war on terrorism, PTI and allies, National Security Committee of the Parliament , City42
کیپشن: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اہم اجلاس سے پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ضیر حاضری کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس پر اپنا غیر معمولی تحریری بیان جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عموماً سیاست میں مداخلت نہیں کرتی لیکن پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس مین نہ جانا غالباً سپریم کورٹ بار کے نزدیک سیاست نہیں بلکہ قومی سلامتی کے منافی اقدام ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد  میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپوزیشن کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کو افسوس ناک قرار  دیا ہے۔

قومی سلامتی  کی پارلیمانی  کمیٹی کے انتہائی اہم اجلاس میں پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے بائی کاٹ کرنے پر سپریم کورٹ بار نے  تحریری بیان جاری کیا ہے جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ ان کے سیاسی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح دینا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے ان کی شکایات درست ہیں تو انہیں پارلیمانی فورم کے اندر ان کا ازالہ کرنا چاہیے، ملک امن و امان کے مسائل کے پیش نظر قومی اتفاق رائے کو فروغ دینا ضروری ہے، دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو متحد ہونا ہوگا۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اپوزیشن نے دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کے اظہار کے اس اہم موقع پر سیاسی وجوہات پر بائیکاٹ کیا، دہشت گردی سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو فوری طور پر اپنے اقدامات کا از سر نو جائزہ لینے اور اس ملک کے دشمنوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے، اپوزیشن سمیت کسی کو اپنے غیر معقول اقدامات سے دہشتگردوں کو کوئی موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے۔