اویس کیانی : جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کر کے عورتوں، بچوں اور مسافروں کو یرغمال بنا لینے، بے رحمی کے ساتھ قتل و غارت کرنے والے غدار دہشتگردوں کی لاشوں، اسلحے اور ناپاک جھنڈوں کی تصویریں سامنے آ گئیں۔ پاکستان آرمی کے کماندوز نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے دوران انہیں جہنم واصل کیا تھا۔
11 مارچ کو بلوچستان میں بولان کے ویران علاقہ ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر بی ایل اے کے سفاک دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا جو کئی گھنٹے میں مکمل ہوا تھا۔ کتے کی موت مارے جانے والے دہشتگردوں کی تصویریں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فوراً ریلیز نہین کی گئی تھیں، تاہم آج ان وطن فروش، احسان فراموش دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروایا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ موجود تھا، مارے جانے والے تمام دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، دہشت گرد مسافروں کو یرغمال بناکر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔
سیکیورٹی فورسز کے کمانڈوز نے بروقت بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہائی جیک کی گئی ترین کے ارد گرد کے تمام علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ان کے فرار کے تمام راستے مسدود کرنے کے بعد بھرپور آپریشن کا آغاز کیا۔
جوانوں نے بے جگری کے ساتھ لڑ کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے لئے پہلے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور پھر جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد نہتے روزہ دار مسافروں کو یرغمال بنایا۔
اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، سیکیورٹی فورسز نے تب بھی بروقت کارروائی کی اور ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کا کیا تھا، جس میں کم از کم 16 حملہ آور ہلاک کیے جاچکے تھے۔
جس کے بعد 12 مارچ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گیا تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21 شہریوں کو شہید کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کئے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا،
دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،
