ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے ایک اور اضافے کی تیاری شروع کر دی ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے 30 جون کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی ہے۔

سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ صارفین سے اضافی وصولی کی منظوری دی جائے یا نہیں۔

منظوری کی صورت میں بجلی کے بلوں میں اضافی رقم شامل کی جا سکتی ہے۔