ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹریفک پولیس کی تنظیم نو اور افسران کی تعیناتیوں پر اعتراضات

لاہور ٹریفک پولیس کی تنظیم نو اور افسران کی تعیناتیوں پر اعتراضات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک :لاہور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی تنظیم نو اور افسران کی نئی تعیناتیوں کی سمری پر چیف سیکرٹری اور محکمہ خزانہ نے اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی سمری میں موجودہ ٹریفک وارڈن سسٹم کو ناکافی قرار دیا گیا تھا۔ سمری میں لاہور میں موجود 8.4 ملین گاڑیوں کے مقابلے میں صرف 2 ایس پی اور 14 ڈی ایس پی کو ناکافی بتایا گیا۔

آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کے عہدے کو گریڈ 20 میں اپ گریڈ کرنے اور 5 نئے ایس پی و 14 نئے ڈی ایس پی تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ تجویز کے مطابق 6 ڈویژنز کیلئے 6 ایس پی اور ہیڈکوارٹر کیلئے ایک ایس پی مختص کیے گئے تھے، جس پر سالانہ 71.7 ملین روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔

تاہم محکمہ خزانہ نے صرف 3 ایس پی اور 7 ڈی ایس پی کی منظوری دی، جبکہ چیف سیکرٹری نے لاہور جیسے ایک ضلع میں 7 ایس پی کی تعیناتی کو غیر ضروری قرار دیا۔ اضافی اخراجات کی فراہمی موجودہ بجٹ سے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، جس کے لیے معاملہ ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔