ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کاایک اورالرٹ جاری،شہریوں کو خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات کاایک اورالرٹ جاری،شہریوں کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، محکمہ موسمیات نے21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

 شہر  لاہور میں سورج کی تپش نے گرمی کی شدت میں اضافہ کر دیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا مطلع دن بھر صاف اور موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔  شہر میں ہوا کی رفتار صرف 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث حبس میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ہواؤں کا سلسلہ فی الوقت ساکن ہے جس سے گرمی کی شدت اور محسوس ہونے والے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔  لاہور کی فضائی آلودگی میں بھی تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 172 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود اور بارش کا امکان ہے ۔  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسم کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔