خیبرپختونخواہ، تیز آندھی، بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں و چھتیں گرگئیں، متعدد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں بنوں اور لکی مروت میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔اب ایک بار پھر بنوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی و بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئےہیں جس کے باعث عورتوں اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئےہیں۔

تیز آندھی اور بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دیواریں اور گھروں کی چھتیں گرگئیں, ریسکیو1122 کے مطابق اب تک 17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں . بنوں کے علاقے سورانی میں بارش سے دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے ہیں، جبکہ علاقہ خوجڑی میں دیوار گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔  بنوں کے علاقے چار مری میں دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔

 ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا. بنوں کے تمام اسٹیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.

دوسری جانب لکی مروت کی تحصیل نورنگ پولیس سٹیشن کے سامنے طوفانی بارش کی وجہ سے برآمدہ کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ 

لکی مروت کے علاقے منجیوالا کے قریب تیز آندھی کی وجہ سے پشاور سے کراچی جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس میں  1 شخص زخمی ہوا۔  ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا۔

Bilal Arshad

Content Writer