ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما کی گرفتاری، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

لیگی رہنما کی گرفتاری، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) پاک فوج پر تنقید کرنے پر گرفتار ہونے والے لیگی رہنما ولید آصف بٹ کی رہائی کے لیے مریم نواز میدان میں آ گئیں، فوری رہائی سمیت انتقامی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ولید بٹ کی گرفتاری پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سیاسی قیادت سے لے کر پارٹی کارکنوں تک کی گرفتاریاں، اسمبلی کو کنٹینر میں بدل دینا، انتقام اور ریاستی دہشتگردی کو ہوا دینا، عمران خان نالائق وزیراعظم ہی نہیں بلکہ فاشسٹ اعظم بھی ہے، عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کہتی ہیں کہ چور دروازہ سے آنے والا تنقید برداشت نہیں کرسکتا اور اب اس کا گھیراؤ ہوگا۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ جو جماعت پانچ سال لگاتار دن رات منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی جس کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر پانچ سال طوفان بدتمیزی مچائے رکھا، اسی جماعت سے آج تنقید برداشت نہیں ہورہی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ولید بٹ کی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصویر شئیر کرتے رہائی کا مطالبہ کیا اور یہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔