ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کا چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کا چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پنجاب چودھری منظور کہتے ہیں کہ واضع کر چکے ہیں بجٹ پاس نہیں ہوگا، فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے جب نوازشریف اور پیپلزپارٹی اقتدارمیں تھے تو کون کونسے ریلوکٹے ان کیساتھ جڑے رہے۔

چیئرنگ کراس چوک میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں صوبہ بھرکی صدر اور کارکنان نے شرکت کی، احتجاج عوام دشمن بجٹ اورپارٹی قیادت کی گرفتاریوں کیخلاف کیا گیا جس میں حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور کا کہنا تھا کہ حکومت نےعوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے جسےکسی صورت منظورنہیں ہونے دیں گے، حکومت بلاول بھٹوسمیت پوری پارٹی کو گرفتار کر لے لیکن عوام پرٹیکسزنہ لگائے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صدرخواتین پنجاب ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ بجٹ سےایک دن پہلےآصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کا مقصد بجٹ سے توجہ ہٹانا تھا، احتجاجی کیمپ میں سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب حسن مرتضی، بیرسٹرعامرحسن سمیت دیگررہنماوں نے بھی شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer