ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے اندر  اکثریت عمران خان کے ساتھ نہیں

Baani PTI, Hassan Murtaza, Pakistan Peoples Party, PTI\'s politics, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے اندر  اکثریت عمران خان کے ساتھ نہیں رہی۔ پی ٹی آئی کے اندر عمران کی مقبولیت کا سورج غروب ہو چکا ہے۔  اب وہ اپنی پارٹی کے اندر لیڈر نہیں رہے۔
 یہ تجزیہ  پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئیر رہنما حسن مرتضیٰ کا  ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا، "پی ٹی آئی کی اکثریت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں اور عہدوں کی بندر بانٹ میں لگی ہوئی ہے ۔ "

 24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام میں پی ٹی آئی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت بانی کے ساتھ نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کی رہائی چاہتے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا،  "بانی" پر بھروسہ کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ "یو ٹرن" کو اچھا سمجھتے ہیں۔  جو لوگ ان سے مل کے آتے ہیں وہ الگ الگ بیان دیتے ہیں۔

Caption حسن مرتضیٰ 

 دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اظہر صدیق نے کہا کہ کم لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی بات کی تصدیق مشکل ہے،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا جماعت میں رابطوں میں شدید مشکلا ت ہیں۔

 پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی  نے کہا، پی ٹی آئی ایک کلٹ ہے اس لیے وہ اپوزیشن کا کردار ٹھیک طو ر سے ادا نہیں کر رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف دوسری جماعتوں پر بھروسہ نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ اکیلی ہے۔