ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادیہ جمیل کینسرکو شکست دینے کے بعد ایک اور مرض میں مبتلا

نادیہ جمیل کینسرکو شکست دینے کے بعد ایک اور مرض میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: معروف اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ کافی عرصہ سے کینسر کے عارضے میں متبلا تھیں انہوں نے کینسر کو شکست دے دی، اور اس کے بعد وہ ذیابظیس کا شکار ہوگئیں۔

  کینسر سے نجات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ٹویٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ ہ ان کی زندگی میں کیموتھراپی کا مرحلہ کسی جنگ سے کم نہیں تھا، لیکن انہوں نے اللہ کی مدد سے درد اور تکلیف کو صبر اور حوصلے سے برداشت کیا۔

 

معروف اداکارہ نادیہ جمیل کم از کم 3 ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 16 جولائی کو گھر منتقل ہوگئیں، نادیہ جمیل رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے لندن کے ایک معروف ہسپتال میں علاج شروع کروایا تھا۔

 

 

کینسر  کی تشخیص کے چند دن بعد ہی 7 اپریل کو اداکارہ کی پہلی سرجری کی گئی تھی جو خوش قسمتی سے کامیاب گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کے مزید علاج کے لیے کیموتھراپی کا آغاز کیا گیا تھا۔  کیموتھراپی کے دوران ہی نادیہ جمیل نے مئی میں اپنے سر کے بال منڈوا لیے تھے اور وہ پہلے دن سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔

 

گزشتہ 3 ماہ کے دوران نادیہ جمیل نے چند پوسٹس میں مایوسی کی باتیں بھی کیں اور اپنی طبیعت کافی ناساز ہونے اور خود کو تکلیف سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔  کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے باوجود نادیہ جمیل گزشتہ تین ماہ کے دوران بچوں اور خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتی دکھائی دیں اور انہوں نے سخت تکلیف کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری اور کبھی خدا کی رحمت سے مایوس نہیں دکھائی دیں۔

 

اداکارہ باوجود نادیہ جمیل نے جہاں کینسر سے آزاد ہونے کی بات کی تھی، وہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ دوراج علاج وہ ذیابطیس کا شکار ہوگئی تھیں اور انہیں اب انسولین کے انجکشن دیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer