سٹی42: شہر میں ڈینگی کے وار بدستور جاری، 4 مشتبہ مریض ڈینگی میں مبتلا ہوگئے جو کہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی میں مبتلا مریض ڈاکٹرزہسپتال،فاروق ہسپتال ،گورنمنٹ پولیس لائن ہسپتال اور نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 105مختلف مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد ہوا جبکہ اگر شہر لاہور کی بات کی جائے تو 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی مقام سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔
رواں سال اب تک شہر میں ڈینگی کے کنفرم 26 مریض رپورٹ ہوچکے جبکہ اگر پنجاب کی بات کی جائے تو رواں سال سے اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی کے 61 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔