ویب ڈیسک : گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث کئی افراد تاحال لاپتا ہیں تاہم 40 افراد کی فہرست سامنے آئی ہے جن میں نام اور عمریں درج ہیں، موصول فہرست میں اُن افراد کے نام شامل ہیں جنہیں اہل خانہ اور قریبی رشتے دار گزشتہ رات سے رابطہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
گل پلازہ آتشزدگی کے بعد سے اب تک درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی تفصیل جمع کروائی گئی ہے جن میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے مسنگ پرسن کیلیے ڈیسک قائم کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کے لاپتا ہونے کی تفصیلات جمع کروا رہے ہیں، فائر فائٹرز کو ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے رابطہ ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی کے بعد لاپتا افراد کو تلاش کیا جائے۔